ذہنی اور ترقیاتی معذوری کے ساتھ طلباء کو بااختیار بنانے کیلیے بڑا فیصلہ

یونیفائیڈ چیمپئن اسکولز پروگرام کے تحت سرسید ایجوکیشن سوسائٹی (واہ زون، فیڈرل ریجن) اور اسپیشل اولمپکس پاکستان کے درمیان باہمی مفاہمت کے معاہدہ پر دستخط ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ شراکت داری شمولیت، قبولیت اور سیکھنے کے لیے ایک مضبوط عزم کی عکاس ہے۔

اس شراکت داری کے تحت  کھیلوں کو فروغ دیا جائے گا، نوجوانوں میں متحد قیادت کو مضبوط کرنے اور جامعیت کو اپنانے کے لیے اسکول کی کمیونٹیز کو تبدیل کرنے کی کوشش ہوگی۔

ذہنی اور ترقیاتی معذوری کے ساتھ طلباء کو بااختیار بنانے کے لیے تعاون  بڑھایا جائے گا۔

اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ تمام صلاحیتوں کے حامل طلباء ایک ساتھ سیکھیں، کھیلیں اور بڑھیں۔ کوشش  ہوگی کہ ذہنی تبدیلی لاکر ایسے مستقبل کی تعمیر ہو جہاں ہر ایک کی قدر کی جائے۔

Similar Posts