قدرتی اجزاء کے ذریعے جلد کی دیکھ بھال آج کے دور میں ایک مقبول رجحان بنتا جا رہا ہے اور اسی سلسلے میں نیم ایک قدیم مگر مؤثر پودا ہے جو کئی جلدی مسائل کے لیے شفا بخش حیثیت رکھتا ہے۔
نیم صدیوں سے بھارتی گھریلو نسخوں میں استعمال ہو رہا ہے اور جدید تحقیق بھی اب اس کے فوائد کی تصدیق کرتی ہے۔
چاول ابالنے کے بعد بچا ہوا پانی پھینکنے کے بجائے کس طرح استعمال میں لایا جائے؟
نیم کے فوائد
مہاسوں (Acne) سے نجات
نیم میں قدرتی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو جلد کے مساموں کو صاف کرتی ہیں اور چکنائی (تیل) کی زیادتی کو کنٹرول کرتی ہیں۔ یہ جلد کو خشک کیے بغیر مہاسے پیدا کرنے والے جراثیم کا خاتمہ کرتی ہے، جس سے چہرہ صاف اور تروتازہ دکھائی دیتا ہے۔
جلن اور خارش میں سکون
نیم ایک قدرتی اینٹی انفلیمٹری (ضدِ سوزش) جُز ہے، جو لال، خارش والی یا حساس جلد کو آرام پہنچاتا ہے۔ اگر آپ کو روزمرہ کی آلودگی یا دباؤ سے جلد میں جلن محسوس ہوتی ہے، تو نیم ایک فوری اور محفوظ حل فراہم کرتا ہے۔
چہرے پر نشان چھوڑے بغیر ہلدی سے حسن نکھاریں
جلد کی صفائی اور زہریلے مادوں کا اخراج
ماحولیاتی آلودگی جلد پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔ نیم جلد کو ڈیٹاکسیفائی کرتا ہے یعنی اس سے زہریلے مادے خارج کرتا ہے اور جلد کی قدرتی چمک کو بحال کرتا ہے۔
گہری صفائی
میک اپ استعمال کرنے والے افراد کے لیے نیم بہت مفید ہے کیونکہ یہ جلد سے میک اپ کے ذرات کو مؤثر طریقے سے صاف کرتا ہے بغیر جلد کو خشک کیے۔
نیم کو اپنی جلد کی دیکھ بھال میں شامل کرنے کے طریقے
نیم والا کلینزر استعمال کریں
دن کا آغاز نیم سے بھرپور فیس واش یا کلینزر سے کریں جو جلد کو جراثیم سے پاک کرتا ہے اور چہرے کو تازگی بخشتا ہے۔
نیم سیریم (Serum) آزمائیں
جلدی مسائل جیسے مہاسے یا سوزش کے لیے نیم سے تیار کردہ سیریم بہترین حل ہے۔ یہ جلد کے اندر گہرائی تک اثر کرتا ہے۔
نیم موئسچرائزر کا استعمال
نمی کو محفوظ رکھنے کے لیے نیم سے لبریز موئسچرائزر لگائیں تاکہ جلد نرم، ہموار اور صحت مند رہے۔
ہفتہ وار نیم فیس ماسک لگائیں
نیم کے اجزاء سے بھرپور ماسک ہفتے میں ایک بار استعمال کریں تاکہ مردہ خلیات صاف ہوں اور جلد نکھر جائے۔
جسمانی جلد کا بھی خیال رکھیں
صرف چہرہ نہیں، نیم والے باڈی واش، صابن یا لوشن کا استعمال جسم کی جلد کو بھی صاف، مہاسوں سے پاک اور نرم بناتا ہے۔
نیم نہ صرف ایک قدرتی شفا بخش پودا ہے بلکہ ایک مکمل اسکن کیئر سپر اسٹار بھی ہے۔ یہ جلد کو صاف، متوازن اور چمکدار بناتا ہے بغیر کسی مضر اثرات کے۔ اگر آپ جلد کے قدرتی علاج کی تلاش میں ہیں، تو نیم کو اپنی روزمرہ کی روٹین میں ضرور شامل کریں۔