منوڑہ کشتی حادثہ، ایک اور ماہی گیر کی لاش برآمد، چوتھے کی تلاش جاری

منوڑہ کے سمندر میں ڈوبنے والے ایک اور ماہی گیر کی لاش ابراہیم حیدری کے قریب سمندر سے نکال لی گئی۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق سمندر سے ملنے والی لاش کی شناخت 35 سالہ علاؤ الدین ولد میر سلامو کے نام سے ہوئی ہے۔

ایدھی حکام کے مطابق ماہی گیروں کی کشتی 23 جنوری کو منوڑہ کے سمندر میں ایک جہاز سے ٹکرا کر الٹ گئی تھی، جس کے نتیجے میں کشتی میں سوار چار ماہی گیر ڈوب گئے تھے۔

واقعے کے بعد ایدھی فاؤنڈیشن کے بحری رضاکاروں نے فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کیا۔

ترجمان ایدھی کے مطابق اس سے قبل ایدھی بحریہ کے رضاکاروں نے دو ماہی گیروں ہارون اور محمد حسین کی لاشیں بھی سمندر سے نکال لی تھیں، جبکہ چوتھے ماہی گیر کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔

Similar Posts