معروف فیشن ڈیزائنر اور نیٹ فلکس کے شو ”فیبولس لائیوز آف بولی وُڈ وائیوز“ سے شہرت پانے والی سیما ساجدے نے طلاق کے بعد اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کی ہے۔
سیما کی شادی اداکار سہیل خان سے 1998 میں ہوئی تھی، جو 2022 میں طلاق پر ختم ہوئی۔ ان کے ایک بیٹا بھی ہے۔
اے آر رحمان کی طلاق پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ، گلوکار نے جواب دے دیا!
حال ہی میں ایک گفتگو میں سیما نے کہا کہ طلاق کے بعد اکیلے رہنا اور نئے لوگوں سے ملنا اُن کے لیے ایک بڑا چیلنج تھا۔
انہوں نے بتایا: ”میرے لیے سب سے مشکل چیز ڈیٹنگ تھی۔ سب لوگ کہتے تھے، ’ارے بس مزے کرو، اُس سے ملو، بات کرو‘، لیکن میں نے امریکی ٹیوی سیریز’لا اینڈ آرڈر SVU’ بہت زیادہ دیکھ لی تھی۔ اُس کی وجہ سے میرے ذہن میں عجیب عجیب خیال آنے لگے تھے۔ میں سوچتی، ’اگر وہ آدمی سیریل کلر نکلا تو؟ کہیں وہ مجھے مار ہی نہ دے۔‘“
62 سالہ اداکارہ دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار
سیما نے بتایا کہ وہ ڈیٹنگ کے معاملے میں کافی پرانے خیالات رکھتی ہیں اور آج کل کی اصطلاحات جیسے ’سچویشن شپ‘ وغیرہ اُن کے لیے نئی تھیں۔
ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے انہوں نے کہا، ”میں ایک بار دوستوں کے کہنے پر شراب کے نشے میں ایک ڈیٹنگ ایپ پر گئی۔ اگلی صبح ہوش آیا تو دیکھا میں نے غلطی سے پارٹنر کے لیے جنس ’خاتون‘ منتخب کر لی تھی، کیونکہ مجھے لگا وہ مجھ سے میری جنس پوچھ رہے ہیں۔“
سیما نے یہ بھی کہا کہ عدالت میں طلاق کے دن انہیں اندر سے بالکل خالی محسوس ہوا۔ ”جج نے جیسے ہی طلاق دی، کچھ میرے اندر مر گیا۔ عدالت میں انسان خود کو بہت چھوٹا محسوس کرتا ہے۔“