خوفناک زلزلے کی پیشگوئی کرنے والا نجومی گرفتار

0 minutes, 0 seconds Read

میانمار کے حکام نے ٹک ٹاک ویڈیو میں خوفناک زلزلے کی پیشگوئی کرنے والے نجومی کو گرفتار کر لیا، نجومی کی پیشگوئی نے عوام میں خوف و ہراس پھیلا دیا تھا۔

بی بی سی کے مطابق نجومی جان مو تھی نے 9 اپریل کو زلزلے کی پیشگوئی پر مبنی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی، جو اس وقت سامنے آئی جب صرف دو ہفتے قبل ایک 7.7 شدت کے زلزلے نے جنوب مشرقی ایشیائی ملک میانمار میں 3,500 افراد کی جان لے لی تھی اور تاریخی مندروں کو تباہ کر دیا تھا۔

ویڈیو میں جان مو تھی نے خبردار کیا کہ 21 اپریل کو میانمار کے ہر شہر میں زلزلہ آئے گا۔“ٓ اس نے لوگوں کو ہدایت دی تھی کہ زلزلے کے جھٹکوں کے دوران فوراً عمارتوں سے باہر نکلیں، اہم چیزیں اپنے ساتھ لیں، اور عمارتوں سے دور بھاگ جائیں۔ ویڈیو کے کیپشن میں مزید تنبیہ کی گئی تھی کہ شہریوں کو دن کے وقت اونچی عمارتوں میں رہنے سے گریز کرنا ہوگا۔ نجومی کی ٹک ٹاک ویڈیو کو 30 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا۔

میانمار میں ہولناک زلزلہ کیوں آیا؟ سائنس دانوں کے سنسنی خیز انکشافات!

میانمار کی وزارتِ اطلاعات کے مطابق نجومی جان مو تھی کو جھوٹے بیانات دے کر عوام میں خوف پھیلانے کے الزام میں منگل کے روز گرفتار کیا گیا۔ ماہرین زلزلہ نے واضح کیا ہے کہ زلزلوں کی پیش گوئی ممکن نہیں ہے کیونکہ ان میں کئی پیچیدہ عوامل شامل ہوتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نجومی کی پیشگوئی کو لوگوں نے اتنی سنجیدگی سے لیا کہ علاقے میں کئی لوگ اس ویڈیو پر یقین کر کے 21 اپریل کی رات گھروں کے بجائے باہر سوئے۔

Similar Posts