نام نہاد بلوچ نیشنل موومنٹ کا برطانیہ میں بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب

نام نہاد بلوچ نیشنل موومنٹ کا برطانیہ میں بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔

بھارتی خفیہ ایجنسی را کی ایما پر نام نہاد بلوچ نیشنل موومنٹ کےبیرون ملک احتجاج کی حقیقت آشکار ہو گئی۔ بلوچستان کے علاقے زہری میں  حقائق کے برعکس پروپیگنڈا کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش  ہوگئی۔

پروپیگنڈا کرنے والوں سے خاتون صحافی کے سوالات پر مظاہرین زہری کے موجودہ حالات  سے لاعلم پائے گئے۔ مظاہرے میں شریک افراد خاتون صحافی کے سوالات پر جواب دینے سے کتراتے رہے ۔

خاتون صحافی نے سوال کیا کہ مظاہرین  اور غیر مقامی باشندوں کو اس مظاہرے کے لیے غیر ملکی لابیز کے ذریعے کرایے پر خریدا گیا ؟۔  خاتون صحافی نے بتایا کہ مظاہرین نے جن افراد اور بچوں کی تصویریں اٹھائی تھیں ، انہیں اُن کے نام تک معلوم نہیں۔

مظاہرین نے اعتراف کیا کہ وہ بلوچستان کے بارے میں کچھ نہیں جانتے حتی کہ وہ کبھی وہاں گئے ہی نہیں۔ یہ مظاہرہ جھوٹے نعروں، مصنوعی جذبات اور پروپیگنڈا پر مشتمل تھا۔

درحقیقت بلوچستان کے علاقے زہری میں فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حوالے سے عوامی شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ ابتدائی طور پر بعض حلقوں نے سوشل میڈیا پر جعلی تصاویر اور سکیورٹی فورسز کے حوالے سے گمراہ کن دعوے پھیلائے۔ یہ فتنۃ الہندوستان کے مسنگ پرسن اور احساس محرومی جیسے پروپیگنڈا کا تسلسل تھا ۔

مقامی آبادی کی مدد سے  سکیورٹی فورسز نے زہری کو دہشت گرد عناصر سے پاک کر کے مکینوں کو امن و تحفظ فراہم کیا۔ آج زہری بلوچستان  کی سڑکیں کھلی ہیں، بازار آباد ہیں اور بچے بلا خوف و خطر اسکول جا رہے ہیں۔

بلوچ عوام اور ریاست کے درمیان اعتماد اور تعاون کے باعث علاقے میں پُرامن اور خوشحال ماحول اس پروپیگنڈا کی نفی ہے۔

Similar Posts