اراکین پارلیمان بھی لٹیروں کے نشانے پر آ گئے۔ آن لائن لوٹ مار کرنے والوں نے واٹس ایپ ہیک کرکے رقم مانگنے کے پیغامات بھیج دیے۔
پارلیمانی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر نکہت شکیل کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کرکے ہیکرز نے کانٹیکٹس سے پیسے مانگنے شروع کر دیے۔ واٹس ایپ ہیک ہونے پر پارلیمانی سیکرٹری نے نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی کو درخواست دیدی۔
ڈاکٹر نکہت شکیل کے مطابق ایک دن گزرنے کے باوجود واٹس ایپ اکاؤنٹ ریکور نہیں ہوسکا۔ ہیکرز میرے قریبی افراد کو جعلی پیغامات بھیج رہے ہیں۔ ہیکرز کی جانب سے مختلف نمبرز پر رابطہ کرکے مالی مدد طلب کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہیکرز کی سرگرمیوں سے پارلیمنٹ کے دیگر اراکین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ڈاکٹر نکہت شکیل نے نیشنل سائبر کرائمز ایجنسی سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔