تفصیلات کے مطابق ٹیم تین میں مرد ایتھلیٹس اور ایک خاتون کھلاڑی پر مشتمل ہے۔
ایٹھلیٹس میں غلام مرتضیٰ، محمد بہرام خان، محمد حسین فیض اور اقرا ریاض شامل ہیں۔ ان کے ہمراہ کوچنگ کے فرائض سیمی رضوی انجام دیں گی۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کی کوچ سیمی رضوی نے کہا کہ قوم کی دعائیں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ کھلاڑی گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور ان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر سیکھنے کا موقع بھی ملے گا۔
ساؤتھ ایشیاء ایتھلیٹکس فیڈریشن کے چیئرمین و صدر ایشیاء ایتھلیٹکس فیڈریشن میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی اور پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر بریگیڈئیر ریٹائرڈ وجاہت حسین نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات اور تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
تیسری ایشین یوتھ گیمز 22 سے 31 اکتوبر تک بحرین میں کھیلی جائے گی۔