پنجاب میں موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کا افتتاح

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے پہلے موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔

موبائل پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر کے اندراج، ڈرائیونگ لائنس کے اجراء اور ری نیو کروانے کی سہولت بھی میسر ہوگی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کا معائنہ کیا اور چابیاں متعلقہ افسران کے سپرد کیں۔

 مریم نواز نے موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کے عملے سے گفتگو میں انہیں عوام کے ساتھ ہمدردانہ رویہ اپنانے کی ہدایت کی۔

موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ لڑکیوں کے تعلیمی اداروں اور ورکنگ ویمن کو سروسز فراہم کرے گا۔

Similar Posts