پاکستان کے کسی ڈرون نے کہیں سیز فائر کی خلاف ورزی نہیں کی، سیکیورٹی ذرائع

0 minutes, 0 seconds Read

بھارت کی جانب سے جھوٹے الزامات کا سلسلہ جاری ہے، سیکیورٹی ذرائع نے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے کسی ڈرون نے کہیں سیز فائر کی خلاف ورزی نہیں کی، حقیقت میں بھارتی ڈرونز سیز فائر کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے باوجود ہندوستان کی جانب سے پاکستان پر جھوٹے الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کے جواب میں سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا پاکستان کی جانب سے ڈرونز کی خلاف ورزی کی من گھڑت اور جھوٹی خبریں چلا رہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کے کسی بھی ڈرون نے سرحد یا لائن آف کنٹرول پار نہیں کی، بھارتی میڈیا کی خبریں ہمیشہ کی طرح جھوٹ کا پلندہ ہیں۔

پاکستان نے سیز فائر کی کوئی درخواست نہیں کی، جنگ بندی کی خواہش بھارت کی تھی، ترجمان پاک فوج

بھارت میں 26 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، پاک فوج نے آپریشن بنیان مرصوص کی تفصیلات پیش کردیں

سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان سیز فائر کی مکمل پاسداری کر رہا ہے، حقیقت میں بھارتی ڈرونز لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

قبل ازیں پاک بھارت ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان بات چیت کا پہلا راؤنڈ مکمل ہوگیا ہے جس میں بات چیت جاری رکھنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رابطے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اعلان کردہ سیز فائر سے متعلق اہم امور پر غور کیا گیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان 2 روز قبل ہونے والی جنگ بندی کے بعد ڈی جی ایم اوز کا یہ پہلا رابطہ تھا۔

واضح رہے کہ 10 مئی کو پاکستان کی بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کے بعد امریکا کی ثالثی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا تھا کہ ہم نے سیز فائر کی کوئی درخواست نہیں کی، یہ بھارت کی خواہش پر ہوا۔

Similar Posts