بھارتی کرکٹ بورڈ کا ایشیا کپ ٹرافی لینے کے لیے محسن نقوی کو خط، اے سی سی نے شرط رکھ دی

ایشیا کپ کی ٹرافی کے معاملے پر بھارت اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے درمیان ایک بار پھر دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اے سی سی کو خط لکھ کر ایشیا کپ کی ٹرافی دینے کی درخواست کی ہے۔

اے سی سی نے بی سی سی آئی کے پہلے خط کے جواب میں واضح کیا کہ ٹرافی لینے کے لیے کسی کھلاڑی یا بھارتی آفیشل کو ساتھ لے کر آئیں، اس کے بغیر ٹرافی فراہم نہیں کی جائے گی۔

اے سی سی نے جواب میں کہا کہ نومبر کے پہلے ہفتے میں ٹرافی کی تقریب بھی رکھی جائے گی، جس میں بھارتی ٹیم کے نمائندے یا کپتان شریک ہوں گے اور وہیں سے ٹرافی حاصل کر سکتے ہیں۔


AAJ News Whatsapp

ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی نے محسن نقوی کو پہلے خط بھیجا تھا تاکہ ایشیا کپ ٹرافی کے حوالے سے رابطہ کیا جا سکے، جس پر اے سی سی نے آفیشلز یا کسی کھلاڑی کو بھیجنے کی شرط عائد کی۔

اس کے بعد بی سی سی آئی نے دوبارہ ٹرافی کی درخواست کی، جس کا جواب اے سی سی کے سربراہ کی جانب سے دیا گیا۔

اس واقعے نے ایشیا کپ کے اردگرد کھیل کے ماحول میں تجسس اور سیاسی حساسیت بھی پیدا کر دی ہے۔

Similar Posts