پنجاب میں ٹریفک پولیس کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار

پنجاب حکومت نے ٹریفک پولیس اور ستھرا پنجاب کی ٹیموں کو ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق ٹریفک کے دھوئیں میں کھڑے ٹریفک پولیس اہلکاروں کے لئے ماسک پہننا لازمی ہوگا، سینئر افسران فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

ستھرا پنجاب کی تمام ٹیموں کو بھی لازمی ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے، سینیئر افسران کو نگرانی اور ماسک کی پابندی لازمی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔

Similar Posts