کھدائی کے دوران 1800 سال قدیم رومی سپاہیوں کی لاشیں دریافت

مشرقی کروشیا میں کھدائی کے دوران کنویں سے قدیم رومی سپاہیوں کی گمشدہ باقیات دریافت کرلی گئیں۔ تباہ کن واقعے کا شکار ہونے والے ان سات افراد کی باقیات جس جگہ دریافت ہوئیں اس کو ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے ’اجتماعی قبر‘ قرار دیا۔

دلچسپ بات ہے کہ سپاہیوں کے ڈھانچے درست حالت میں موجود تھے جس سے ماہرین کو قدیم تاریخ میں جھانکنے میں موقع مل رہا ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ یہ سپاہی 1800 برس قبل ہونے والے مُرسا کی جنگ کے دوران ہلاک ہوئے ہوں گے۔

جرنل PLOS ONE میں شائع ہونے والی تحقیق کے سربراہ مصنف ماریو نواک کا کہنا تھا کہ صحیح حالت میں موجود یہ ڈھانچے رومی دور کے شہر مرسا کے کنویں کی کھدائی کے دوران دریافت ہوئے ہیں۔

اس جگہ کی کھدائی مرسا میں یونیورسٹی کی تعمیر سے قبل کی گئی تھی۔

Similar Posts