ابوالحسن اصفہانی روڈ پر نجی لیبارٹری میں لگنے والی آگ پر 40 منٹ کی جدو جہد کے بعد قابو پالیا گیا ۔آتشزدگی کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔
پولیس کے مطابق بدھ کی علی الصبح نجی لیبارٹری میں آگ لگنے کی اطلاع پر مبینہ ٹاؤن تھانے کی نفری اور فائربریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر پہنچی اور فوری طور پر آگ بجھانے کا کام شروع کیا گیا۔
فائرآفیسر محمد معراج نے بتایا کہ آگ کو ابتدائی طور پر ہی کنٹرول میں کرلیا گیا تھا تاکہ اطراف کی عمارتوں کو آگ سے محفوظ رکھا جائے اور عملے نے تقریباً 40 منٹ کی جدوجہد کے بعد آگ پر مکمل پر طور پر قابو پالیا ۔
آگ لیبارٹری کے گراونڈ فلور پر الیکٹرک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی تھی ، جس سے لیبارٹری کا فرنیچر اور دیگر سامان جل گیا ، تاہم کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔