نائلہ راجہ نے عماد وسیم سے شادی کرنے کی وجہ بتادی

 سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ نے قومی کرکٹر عماد وسیم سے شادی کرنے کی وجہ بتادی۔ 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے 16 فروری کو نائلہ راجہ کے ساتھ شادی کی تصدیق کی تھی۔ 

عماد وسیم نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ماضی کی زندگی، بچوں اور دوسری شادی سے متعلق تفصیلی پوسٹ کی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اُس رشتے کو بہتر اور حالات ٹھیک کرنے کی کوشش میں ضرورت سے زیادہ عرصے تک رہا مگر کامیاب نہ ہوسکا، اس دوران کچھ فیصلوں میں تاخیر اور غلطیاں بھی ہوئیں۔

بعد ازاں، کرکٹر کی پہلی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے عماد وسیم پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر 2023 میں عماد نے لاہور میں میرے بچے کا اسقاط حمل کروا دیا تھا۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ثانیہ نے کہا کہ یہ قاتل ہے اس نے مجھے دھوکا دیا اور میرے پاس اس کا ویڈیو ثبوت ہے، جب کہ  اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک قاتل اور دھوکے باز کو موقع دیا ہے اسلام آباد یونائیٹڈ کا بائیکاٹ کیا جائے کسی بھی قاتل اور دھوکے باز کو فرار نہیں ہونا چاہیے۔

یاد رہے کہ نائلہ راجہ کا نام کرکٹر عماد وسیم کے ساتھ مبینہ تعلقات کی خبروں کی وجہ سے وائرل ہوا، اُس وقت دونوں نے ان افواہوں کی تردید کی تھی کیونکہ عماد کی پہلی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے انہی دنوں تیسرے بچے کو جنم دیا تھا۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

جس پر عماد وسیم کی پہلی اہلیہ ثانیہ نے کھل کر اپنے شوہر کے مبینہ تعلق کے بارے میں بات کی اور کہا کہ وہ اپنے بیٹے کی پیدائش پر بھی نہیں گئے تھے۔

بعد میں نایلا نے بھی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے عماد کے ساتھ تصاویر کو صرف ’فین مومنٹ‘ قرار دیا تھا اور اب یہی فین مومنٹ شادی کی تصاویر میں بدل گیا ہے۔

اب سوشل میڈیا انفلوئنسرنائلہ راجہ نے بھی عماد وسیم سے شادی کرنے پر خاموشی توڑ دی۔ 

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ اگر عماد کبھی اپنے بچوں سے دوبارہ ملتے ہیں تو وہ انہیں کھلے دل سے قبول کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ یہی ان کی سچائی ہے اور ماضی میں ہونے والی تنقید کے باوجود وہ اپنے موقف پر قائم ہیں۔

انٹرنیٹ صارفین نے نایلا کی وضاحت پر مختلف ردعمل دیا۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ایک صارف نے لکھا ’یہ کہنے کے لیے بھی ہمت چاہیے، خود کو مظلوم کیوں ظاہر کر رہی ہو‘۔ 

ایک اور نے کہا کہ جو آدمی اپنے بچوں کو چھوڑ سکتا ہے وہ تمہارے ساتھ بھی ایسا کرسکتا ہے۔

 

Similar Posts