مودی کو بتا دیا پاکستان سے اب جنگ نہیں ہونی چاہیے، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو واضح طور پر بتا دیا ہے پاکستان کے ساتھ اب جنگ نہیں ہونی چاہیے۔

وائٹ ہاؤس میں دیوالی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ان کی نریندر مودی سے ٹیلی فون پر بات ہوئی، جس میں تجارت سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

غیر قانونی تاریکنِ وطن دوبارہ امریکا آئے تو 10 سال سزا ہوگی: صدر ٹرمپ کا اعلان

صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ مسائل کو جنگ کے بجائے تجارت کے ذریعے حل کرنے کے خواہاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ”میں نے مودی سے کہا کہ پاکستان کے ساتھ جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، ہم معاملات کو تجارت کے راستے سے سلجھا رہے ہیں۔“


AAJ News Whatsapp

امریکی صدر نے مزید دعویٰ کیا کہ وہ اب تک آٹھ بڑی جنگیں رکوا چکے ہیں اور اب نویں جنگ ختم کرانے جا رہے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ ”پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے دوران سات طیارے گرائے گئے، لیکن ہم نے دونوں جوہری ممالک کے درمیان جنگ کو تجارت کے ذریعے روک دیا۔“

ٹرمپ نے یہ بھی بتایا کہ بھارت نے ان کی درخواست پر روس سے تیل خریدنے میں کمی کر دی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے 400 سال پرانے آئینے سے کیمرا ٹکرانے پر ٹرمپ نے صحافی کو باتیں سُنا دیں

انہوں نے مزید کہا کہ ”مودی نے یقین دلایا کہ بھارت روس سے زیادہ تیل نہیں خریدے گا۔ وہ بھی روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے خواہاں ہیں۔“

امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ اور بھارت ”بہت زبردست تجارتی معاہدوں“ پر کام کر رہے ہیں، جن سے خطے میں امن اور اقتصادی تعاون کو فروغ ملے گا۔

Similar Posts