امریکی جریدے کی ایک رپورٹ کے مطابق آنا ڈی آرمس اور ٹام کروز ایک دوسرے کو ڈیٹ نہیں کر رہے بلکہ وہ اپنے اگلے پراجیکٹ کی وجہ سے ایک ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس فروری کے بعد سے متعدد بار ایک ساتھ دیکھے جانے کے باوجود دونوں اداکاروں کے درمیان صرف پیشہ ورانہ تعلق ہے اور انہیں کام کے سلسلے میں ملاقاتیں کرتے ہوئے دیکھ کر تصاویر بنائی گئی ہیں جو وائرل ہوئیں۔
آنا ڈی آرمس نے ایک حالیہ انٹرویو میں ٹام کروز کو ڈیٹ کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ٹام کے ساتھ کام کر رہی ہوں اور ہم ایک ایکشن سے بھرپور فلم کو مکمل کروانے کیلئے سخت ٹریننگ کر رہے ہیں تاہم ہمارے ایک دوسرے کیساتھ رویے کو میڈیا نے غلط سمجھ کر یہ خبر بنا دی ہے۔
یاد رہے کہ آنا ڈی آمس اور ٹام کروز کو لندن میں ایک ریسٹورنٹ کے باہر ساتھ دیکھا گیا تھا جبکہ ایک مرتبہ وہ ٹام کروز کیساتھ ہیلی کاپٹر میں سفر کر کے ساتھ آتی دکھائی دے چکی ہیں۔