بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعہ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 20 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 4 ہزار 95 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔
عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار روپے کی کمی آ گئی اور اس طرح کاروباری ہفتے کے آخری دن سونے کی قیمت 4 لاکھ 31 ہزار 862 روپے فی تولہ کی سطح پر پہنچ گئی۔
مقامی مارکیٹوں میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 714 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 70 ہزار 252 روپے کی سطح پر آ گئی۔
اسی طرح ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 43روپے کی کمی سے 5ہزار 067روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 37روپے کی کمی سے 4ہزار 344روپے کی سطح پر آگئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی تھی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 35 ڈالر جب کہ مقامی سطح پر 3 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا تھا۔