سندھ ہائیکورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخی کیخلاف درخواست پر فریقین کی مہلت کی استدعا منظور کرلی۔
سندھ ہائیکورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کی منسوخی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
فریقین نے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت مانگی جس پر عدالت نے فریقین کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے 27 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔
عدالت نے گزشتہ سماعت پر ڈگری منسوخ کرنے کے فیصلے کو معطل کیا تھا، درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخ کرنے سے قبل کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔
عدالت سے استدعا ہے کہ ڈگری منسوخی کے فیصلے کو ختم کیا جائے۔ کراچی یونیورسٹی کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ درخواست میں جامعہ کراچی اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔