قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو بورڈ کا ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر کردیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اسلام آباد میں عشائیے کے دوران اعلان کیا کہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ چئیرمین پی سی بی نے جنوبی افریقا اور پاکستان کی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا اور عشائیہ کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف بھی دونوں ٹیموں کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ تقریب میں شریک ہوئے۔

Similar Posts