وزن گھٹانے والی دوا ہارٹ اٹیک یا فالج کے خطرات کو کم کرسکتی ہے: تحقیق

ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ وزن گھٹانے والی دوا سیماگلوٹائیڈ دل کے دورے یا فالج کے خطرات کو کر سکتی ہے، قطع نظر اس کے کہ لوگ اپنا وزن کتنا کم کرتے ہیں۔

البتہ، تحقیق کے مطابق پیٹ پر موجود چربی کے کم ہونے کا تعلق دل کی بہتر کارکردگی سے تھا۔

دی لانسٹ میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ ادویات کے وزن گھٹانے سے زیادہ فوائد ہوسکتے ہیں اس لیے اس کو صرف مُٹاپے کا شکار مریضوں تک محدود نہیں رکھنا چاہیئے۔

تحقیق میں سائنس دانوں نے سیماگلوٹائیڈ (ویگووی کے بنیادی جزو) کے اضافی فوائد کا جائزہ لیا۔

یونیورسٹی کالج لندن (یو سی ایل) کی رہنمائی میں کیے جانے والے ٹرائل میں دیکھا کہ آیا دوا لینے والے یا نہ لینے والے افراد کو خطرناک قلبی وقوعہ پیش آیا۔

محققین نے 45 برس اور اس سے زیادہ عمر کے 17 ہزار 604 افراد کے ڈیٹا کا معائنہ کیا۔

تحقیق میں شریک نصف افراد کو ہفتہ وار سیماگلوٹائیڈ کے انجیکشنز لگائے گئے۔ جبکہ دیگر نصف تعداد کو فرضی دوا (پلیسبو) دی گئی۔

علاج کے ابتدائی چار ماہ میں سامنے آنے والے دوا کے فوائد لوگوں کے وزن کم کرنے پر منحصر نہیں تھے۔

Similar Posts