راولپنڈی پولیس نے 300 روپے کی ’نسوار چوری‘ کا مقدمہ درج کرلیا

0 minutes, 0 seconds Read

راولپنڈی پولیس نے 300 روپے مالیت کی نسوار چوری ہونے کا مقدمہ درج کرکے مقدمے کی تفتیش شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ڈھوک بنارس میں 300 روپے کی نسوار چوری کا انوکھا مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جبکہ انوکھی ایف آئی آر تھانہ ریس کورس میں کٹی۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ ریس کورس میں اے ایس آئی سرفراز علی کی مدعیت میں درج مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ریسکیو 15 پر ایک شہری نے کال کر کے اطلاع دی کہ اس کی 10 پیکٹ نسوار چوری ہوگئی ہیں۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے باقاعدہ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چوری کی گئی نسوار کی مجموعی مالیت تقریباً 300 روپے ہے اور واقعے سے متعلق مزید شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔ تفتیش مکمل ہونے کے بعد ذمہ دار عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

Similar Posts