مولانا عبدالعزیز نے مفتی قوی کو لال مسجد سے نکال دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

0 minutes, 0 seconds Read

مولانا عبدالعزیز نے مفتی قوی کو لال مسجد سے نکل جانے کا کہہ دیا،مفتی عبدالقوی لال مسجد کے دفتر میں موجود تھے کہ مولانا عبدالعزیز بندوق سمیت آگئے۔

مولانا عبدالعزیز نے بندوق تھامے مفتی عبدالقوی کو کہا کہ یہاں سے نکل جاؤ اگلی بار آئے تو کوڑے ماروں گا، انھوں نے کہا کہ یہ بدمعاش ہے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اس موقع پر مفتی عبدالقوی نے ریمارکس دیئے کہ جمعہ کی نماز کے لیے لال مسجد گیا،مسجد کے علماء کرام شرعی مسئلہ پوچھنے کے لیے مجھے دفتر لے گئے۔

انھوں نے کہا کہ مولانا عبدالعزیز ائے اور انہوں نے مجھے مسجد سے نکل جانے کا کہا، مولانا عبدالعزیز نے مجھے اللہ کے گھر سے نکالا ہے۔

Similar Posts