زیادتی کی شکار لڑکی کا کردار نبھانے نے ذہنی صحت کو جھنجھوڑ کر رکھدیا؛ صبا قمر

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے ایک ڈرامے میں ایسی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اداکارہ صبا قمر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ اس کردار کی شدت اور جذباتی مناظر نے انہیں ہلا کر رکھ دیا۔

صبا قمر نے لکھا کہ ایسے مناظر بار بار شوٹ کرانا آسان نہیں ہوتا۔ ہر بار وہ درد، وہ خوف، وہ ٹوٹ پھوٹ دوبارہ جینا پڑتی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ان سب چیزوں نے میرے اعصاب اور جسم دونوں کے لیے بہت درد ناک ثابت ہوا ہے۔

صبا قمر نے بتایا کہ وہ اب اپنی صحت اور ذہنی سکون کی بحالی پر توجہ دے رہی ہیں اور خود کو یاد دلاتی ہیں کہ میں مضبوط ہوں، میں ٹھیک ہو جاؤں گی۔

اداکارہ نے شمعون عباسی، نادیہ خان اور عتیقہ اوڈھو کی جانب سے ایک شو میں ان کے اس کردار کی تعریفوں پر شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ جب آپ کے ساتھی فنکار آپ کی محنت کو تسلیم کریں، تو وہ سب سے بڑا انعام ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ صبا قمر نے اس ڈرامے میں سحر نامی خاتون کا کردار نبھایا ہے جو اپنے باس کی ہوس کا شکار ہوتی ہے اور انصاف کے لیے ایک بڑی کٹھن جنگ لڑتی ہیں جس میں ان کے مدمقابل، سماج، رشتے اور خود قانون کی باریکیاں آتی ہیں۔

 

Similar Posts