کراچی میں 22 ویں ہیلتھ ایشیا نمائش، متعدد ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے پرعزم

کراچی میں 22 ویں ہیلتھ ایشیا نمائش جاری ہے جس میں شعبہ صحت میں عالمی تعاون اور جدت کی نئی بنیاد رکھی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کا سب سے بڑا بین الاقوامی ہیلتھ ایونٹ 22 ویں ہیلتھ ایشیا نمائش کراچی میں کامیابی سے  جاری ہے۔ ایونٹ کے دوران غیر ملکی شرکا نے پاکستان کے شعبۂ صحت میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔  

روسی  مندوب کا کہنا ہے کہ یہ نمائش پاکستان کے تاجروں کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور کاروبار کو وسعت دینے کا بہترین موقع ہے۔ ایونٹ میں شرکت  کا مقصد  ایسے شراکت دار تلاش کرنا ہے  جن کے ساتھ مشترکہ  تعاون کو فروغ دے  سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہاں ماسکو کی  14 کمپنیوں کو پاکستان میں  متعارف کرانے  اور  کاروباری شراکت دار تلاش کرنے کیلئے موجود ہیں۔

دوسری جانب چینی مندوب نے کہا کہ پاکستان ہمارے لیے ایک نہایت اہم مارکیٹ ہے  اسی لیے ہم اس نمائش میں شریک ہوئے ہیں۔

Similar Posts