رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ نے متاثرہ لڑکی کے گھر کا دورہ کیا، متاثرہ لڑکی، اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور وزیراعلیٰ کا پیغام پہنچایا۔
متاثرہ لڑکی کی والدہ نے بتایا کہ چیک اپ کروانے پر حمل کی تصدیق ہوئی، جس پر لڑکی نے بتایا کہ ملزم ایاز نے متعدد بار زیادتی کی۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم ایاز کو گرفتار کر لیا، حنا پرویز بٹ نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو قانونی، طبی اور نفسیاتی مدد فراہم کی جا رہی ہے، ایسے درندہ صفت رشتہ دار انسان کہلانے کے لائق نہیں، ذہنی معذور لڑکی کے ساتھ ظلم انسانیت کے خلاف جرم ہے۔
حنا پرویز بٹ نے کہا کہ میں خود اس کیس کی نگرانی کر رہی ہوں، انصاف ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، ملزم کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔