پنجاب کی جیلوں میں کیمروں و سیکیورٹی آلات کی تنصیب کیلئے سروے مکمل

سیف جیل منصوبے کے تحت پنجاب کی سینٹرل جیلوں میں کیمروں و سیکیورٹی آلات کی تنصیب کے لئے سروے مکمل کرلیا گیا۔

جیل حکم کے مطابق منصوبے کے تحت 11 سنٹرل جیلوں میں 55 سو کے قریب کیمروں کی تنصیب ہوگی۔ جیلوں میں پینک بٹن، واکی ٹاکی سسٹم، باڈی کیم، باڈی سکینرز، آٹو میٹک آلارم سمیت دیگر سکیورٹی آلات نصب ہوں گے، ہر جیل میں 5 سو کیمرے نصب ہونگے جبکہ 15 سے 20 فیشل ریکگنائزیشن کیمروں کی تنصیب ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ جنوری تک 11 جیلوں میں تمام سسٹم انسٹال کردیا جائے گا، دوسرے مرحلے پنجاب کی دیگرجیلوں میں 7 ہزار کیمروں کی تنصیب کی جائے گی۔

جیل حکام کے مطابق پانچ ارب کا منصوبہ رواں مالی سال میں مکمل کیا جائے گا۔ این آر ٹی سی کی جیلوں میں کیمروں سیکیورٹی آلات کی تنصیب کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے جبکہ سیف سٹیز کی تکنیکی معاونت ہوگی۔

Similar Posts