خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی: اڈیالہ جیل کے اطراف میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد اڈیالہ جیل اور گردونواح میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے اطراف 6 کلومیٹر کے علاقے میں اضافی پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جب کہ کسی بھی ممکنہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے اینٹی رائٹ فورس بھی تعینات کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ روڈ پر 8 مقامات پر نئے ناکے قائم کیے جائیں گے، جہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کی تلاشی لی جائے گی اور شہریوں کے شناختی کارڈ بھی چیک کیے جائیں گے۔

پولیس نے اڈیالہ روڈ اور گردونواح میں رہنے والے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے اپنے شناختی کارڈ ساتھ رکھیں۔

واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے علاقے میں 8 نومبر تک دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے۔

Related posts