سٹی اسکول کی لانگ سروس ایوارڈز تقریب؛ شاندار خدمات پر اسٹاف ممبران کو خراج تحسین

دی سٹی اسکول نے اپنی روایتی عظمت کو برقرار رکھتے ہوئے حال ہی میں لانگ سروس ایوارڈز کی سالانہ تقریب کا انعقاد کیا جس میں 5 سے 25 سال تک شاندار خدمات انجام دینے والے اسٹاف ممبران کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

تین اہم علاقائی مراکز میں منعقدہ ان تقریبات میں تعلیم کے شعبے سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔ ان تقاریب میں ایک خوشگوار موسیقی کے پروگرام نے ماحول کو مزید خوشی، محبت اور یکجہتی سے بھردیا۔

یہ تقریب صرف ایک سالانہ روایت نہیں بلکہ ایک تحریک ہے۔ نئی نسل کے اساتذہ کو یہ پیغام دینے کے لیے کہ مستقل محنت اور لگن ہی حقیقی کامیابی کا راز ہیں۔

جیسے جیسے دی سٹی اسکول اپنی عالمی وسعت کو بڑھا رہا ہے، اُن باصلاحیت افراد کو عزت دینے اور اُنہیں اپنے مشن کا حصہ بنائے رکھنے کے عزم پر قائم ہے جنہوں نے اس کے سفر کو کامیابی کی داستان بنایا۔

دی سٹی اسکول تعلیم سے وابستگی اور سیکھنے کی محبت کو سلام پیش کرتا ہے، 1978ء میں کراچی پاکستان میں قائم ہونے والا دی سٹی اسکول آج دنیا کے سب سے بڑے نجی تعلیمی نیٹ ورکس میں سے ایک بن چکا ہے۔

دنیا بھر میں 500 سے زائد اسکولوں اور10,000 سے زیادہ پیشہ ورافراد پر مشتمل ٹیم کے ساتھ دی سٹی اسکول اپنی کامیابی کا سہرا اُن مخلص لوگوں کے سر باندھتا ہے جن کی انتھک محنت، لگن اور جذبے نےادارے کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔

یہ ایوارڈز صرف طویل خدمات کا اعتراف نہیں بلکہ اُن جذبوں، ثابت قدمی اوراثرانگیزی کا جشن ہیں جو ادارے کے دیرینہ عملے کی پہچان ہیں۔

Similar Posts