راولپنڈی پولیس کی لیڈی کانسٹیبلز کو بڑا اعزاز حاصل

راولپنڈی کی لیڈی کانسٹیبلز نے پولیس کالج لاہور میں 17ویں لیڈی ریکروٹ کورس میں نمایاں پوزیشنز حاصل کر لیں۔

سی پی او سید خالدہمدانی کی جانب سے بیسک ریکروٹ کورس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی لیڈی کانسٹیبلز کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

سی پی او نے لیڈی کانسٹیبلز فروہ ریشم، بشریٰ انتظار اور علشبہ فاروق کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام سے نوازا۔

لیڈی کانسٹیبل فروہ ریشم نے نالج اینڈ لائف، اسلامک ایتھکس، اسٹریس منیجمنٹ، اینگر منیجمنٹ، پرسنل گرومنگ، کریکٹر بلڈنگ اور ڈرائیونگ اسکلز کے مضامین میں اوّل پوزیشن حاصل کی۔

لیڈی کانسٹیبل بشریٰ انتظار نے تعزیزات پاکستان، ضابطہ فوجداری، اسلامک لاء، لوکل اینڈ اسپیشل لاء اور قانون شہادت کے مضامین میں اوّل پوزیشن حاصل کی۔

لیڈی کانسٹیبل علشبہ فاروق نے تعزیزات پاکستان، ضابطہ فوجداری، اسلامک لاء، لوکل اینڈ اسپیشل لاء اور قانون شہادت کے مضامین میں اوّل پوزیشن حاصل کی۔

سی پی او کا کہنا تھا کہ خواتین پولیس سمیت ہر میدان میں مردوں کے شانہ بشانہ فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے لیڈی کانسٹیبلز کو مزید محنت اور مستعدی سے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔

Similar Posts