اسرائیل نے یمن کی الحدیدہ بندرگاہ مکمل تباہ کردی

0 minutes, 0 seconds Read

مشرق وسطی میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے، یمن میں 30 اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے حدیدہ بندرگاہ کو نشانہ بنایا جس سے وہ مکمل تباہ ہوگئی۔

اسرائیلی بیان کے مطابق اس نے یمنی شہر بجل میں سیمنٹ فیکٹری پر بھی بمباری کی،حملوں میں اب تک دو افراد کے جاں بحق اور چالیس کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ شام اور لبنان میں بھی مختلف مقامات پر فضائی حملے کیے گئے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی کے 30 لڑاکا طیاروں نے سیمنٹ فیکٹری کو نشانہ بنایا، جس میں ابتدائی طور پر 2 افراد جاں بحق اور 40 کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

اسرائیل نے یمن میں حوثی گروپ کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے۔ ایک اسرائیلی عہدیدار نے الحدیدہ کی بندرگاہ پر تقریباً 48 سے 50 بم گرانے کا اعلان کیا اور کہا کہ اس بمباری سے بندرگاہ مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ انہوں نے یہ بھی زور دیا کہ بندرگاہ کو بہت سخت ضرب لگائی گئی ہے۔ وہاں حوثیوں کی ایک اہم فیکٹری کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

پاک بھارت نیوکلئیر جنگ سے عالمی موسمیاتی بحران اور سورج کی روشنی رکنے کا خدشہ

اسرائیل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے حدیدہ کی بندرگاہ اور بجل فیکٹری کو 20 لڑاکا طیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا بیان

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرائی نے بتایاکہ ہماری افواج نے یمن میں حوثیوں کے حالیہ حملوں کے جواب میں ان کے کئی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ ہم نے الحدیدہ کی بندرگاہ میں حوثیوں کے اہم بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا ہے۔ محافظہ کے مشرق میں واقع ”باجیل“ سیمنٹ فیکٹری کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ حوثیوں نے یمن سے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے بن گوریان ہوائی اڈے پر اتوار کی صبح راکٹ حملہ کیا تھا۔

میزائل ایئرپورٹ کی حدود کے اندر گرا جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے تھے جبکہ کئی گھنٹوں تک فضائی آپریشن بھی معطل رہا۔

Similar Posts