واسا لاہور نے ایک اور بین الاقوامی سنگِ میل عبور کر لیا ہے جس میں یورپی یونین اور گلوبل واٹر آپریٹر الائنس نے واسا لاہور کو بین الاقوامی سطح پر بطور ٹرینر منتخب کیا ہے۔
جرمنی کے شہر بون میں گلوبل واٹر آپریٹر پارٹنرشپ کے زیر اہتمام کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں کانفرنس میں ڈائریکٹر مدثر جاوید نے واسا لاہور کا کامیاب ماڈل پیش کیا، جسے بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا۔
واسا لاہور کو باقاعدہ طور پر بطور مینٹور یوٹیلیٹی گلوبل واٹر آپریٹرز پارٹنرشپ پروگرام ، یو این ہیبیٹیٹ اور یورپی یونین کے فنڈڈ پروگرام میں رجسٹرڈ کیا گیا۔
واسا لاہور کا کامیاب سروس ماڈل آئندہ مرحلے میں پاکستان کے دیگر شہروں تک منتقل کیا جائے گا تاکہ شہری خدمات کے معیار میں بہتری لائی جا سکے۔
واسا لاہور دیگر یوٹیلیٹیز کو آئی ٹی اصلاحات، کسٹمر سروسز، نان ریونیو واٹر اور بلنگ کے شعبوں میں جدید تربیت فراہم کرے گا۔