محمد رضوان کی بگ بیش لیگ میں شرکت کی تصدیق

0 minutes, 10 seconds Read
قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے بگ بیش لیگ میں شرکت کی تصدیق کردی۔

بگ بیش لیگ کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو پیغام میں محمد رضوان نے کہا کہ میں ہمیشہ چیلنجز کو پسند کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے آسٹریلیا والوں کی کرکٹ دیکھی ہے، یہ بہت چیلنجنگ کھلاڑی ہیں، مجھے ان کے کھیلنے کا انداز پسند ہے۔

محمد رضوان کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے کھلاڑی یہ نہیں دیکھتے کہ دنیا کیا کر رہی ہے، میں انہیں جانتا ہوں کہ یہ جو فیصلہ کرلیں وہ کر گزرتے ہیں۔

“I always love challenges.”

🇵🇰 Muhammad Rizwan is coming to Australia for #BBL15, and he’s ready to make an impact on the Big Bash! pic.twitter.com/EeSjZ3P8nP
— KFC Big Bash League (@BBL) October 28, 2025

یاد رہے کہ پی سی بی نے ابتدائی طور پر 30 ستمبر 2025 کو بیرون ملک ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شرکت کے لیے کھلاڑیوں کے این او سیز کو معطل کر دیا تھا۔

بورڈ نے گزشتہ ہفتے کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کیا ہے۔

Similar Posts