ویمنز ورلڈکپ اختتامی مراحل میں داخل، پہلا سیمی فائنل آج ہوگا

آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈکپ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں آج انگلینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

Only one spot up for grabs in the #CWC25 Final 💪

Don’t miss it live! Broadcast details here 👉 https://t.co/7wsR28PFHI pic.twitter.com/MJ83OAXJKF
— ICC (@ICC) October 29, 2025

انگلش ٹیم کو میگا ایونٹ کے گروپ مرحلے میں صرف ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جنوبی افریقا کی جانب سے لورا وولوارٹ 301 رنز کے ساتھ نمایاں ہیں تاہم ٹیم کی کارکردگی ملی جلی رہی۔

جنوبی افریقی ٹیم  اپنے گروپ مرحلے کے آخری میچ میں آسٹریلیا کے خلاف صرف 97 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور میزبان بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

آسٹریلیا نے ایونٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے اس مرحلے میں رسائی حاصل کی ہے۔

7 مرتبہ کی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم گروپ مرحلے میں اپنی 6 کامیابیوں اور ایک میچ بارش سے منسوخ ہونے کے بعد واضح طور پر فیورٹ ہے۔

بھارت سے سیمی فائنل ممبئی کے ڈی وائی پٹیل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کا فیصلہ کن ٹاکرا اتوار کو ممبئی کے ڈی وائی پٹیل اسٹیڈیم میں ہی ہونا ہے۔

Similar Posts