بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک راہ گیر شہید اور 8 افراد زخمی ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کی زد میں راہ گیر اور دیگر افراد بھی آئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہ گیر جاں بحق ہوگیا جب کہ پکنک پر آئے 8 افراد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔