مشہور ڈرامہ ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ دوبارہ پیش کرنے کا فیصلہ

0 minutes, 0 seconds Read

کامیابیوں کے تمام ریکارڈ توڑنے والے بھارت کے مشہور ترین ڈرامہ سیریل ”کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی“ کے مداحوں کے لیے خوشخبری آگئی ہے، کیونکہ ایکتا کپور اس مقبول ترین ٹی وی سیریل کو دوبارہ پیش کرنے جا رہی ہیں۔ اور سب سے بڑا سرپرائز یہ ہے کہ اس میں اصل مرکزی جوڑی، امر اوپادھیائے اور اسمرتی ایرانی اپنے یادگار کرداروں میں واپسی کریں گے۔

”پنک ولا“ کی رپورٹ کے مطابق، یہ شو ایک محدود سیریز کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے اور اس پر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ ایکتا کپور اور ان کی ٹیم تمام تفصیلات کو خفیہ رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔

”جان وِک 5“: پچھلی فلم میں مارے گئے کیانو ریوز کی بطور ’ہٹ مین‘ واپسی

مزید بتایا گیا ہے کہ سابق بھارتی وزیر برائے خواتین و بچوں کی ترقی، اسمرتی ایرانی اپنے مشہور کردار کو دوبارہ نبھانے کے لیے سرگرم ہیں۔

شو کا آغاز اسی یادگار سین سے ہوگا جہاں تُلسی اپنے خاندان کا تعارف کرواتی ہیں، اور یہ سین اصل مقام پر ہی فلمایا جائے گا۔

یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ اداکار امر اوپادھیائے نے اپنے موجودہ ڈرامے ”دوری“ سے جلدی علیحدگی اختیار کی تاکہ ”کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی“ کے نئے ورژن میں شامل ہو سکیں۔

یہ خبر سامنے آتے ہی ناظرین میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے اور پرانی یادیں تازہ ہو گئی ہیں۔ ایکتا کپور اس حوالے سے جون میں باضابطہ اعلان کریں گی۔

گجرات کے قصائی ’مودی‘ کے خوف نے ایک اور بھارتی فلم کو تبدیلی پر مجبور کردیا

یہ ڈرامہ پہلی بار سن 2000 میں نشر ہوا تھا اور آٹھ سال تک کامیابی سے چلتا رہا۔

اس کی کہانی گجرات کے پس منظر میں پیش کی گئی تھی، جس میں تُلسی ایک مثالی بہو کے کردار میں نظر آتی ہیں، جو ایک بڑے بزنس مین کے پوتے مہیر ویرانی سے شادی کرتی ہیں اور ازدواجی زندگی کے چیلنجز کا سامنا کرتی ہیں۔

یہی ڈرامہ تھا جس نے اسمرتی ایرانی کو راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا اور انہیں گھر گھر پہچان دلائی۔

Similar Posts