تفصیلات کے مطابق فوری طبی امداد کے لیے زخمی بچے فیضان کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے نوٹس لینے پر ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس خان نے فرار ہونے والے ملزم بابر کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ زخمی بچے کے والد شاہ محمد کی مدعیت میں ملزم بابر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
گلبرگ پولیس کے مطابق 12 سالہ فیضان ماڈل کالونی گلبرگ میں ایک ورکشاپ پر کام کرتا ہے، گاڑی کے کاربوریٹر میں موجود پیٹرول اس پر گر گیا جس سے اس کے کپڑے گیلے ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزم بابر کو بتایا تو ملزم بابر نے ماچس کی تیلی جلا کر فیضان پر پھینک دی، جس سے فیضان کو بری طرح آگ لگ گئی اور اس کا جسم جھلس گیا۔
ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس خان کا کہنا ہے کہ ملزم بابر کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔