کراچی؛ 3 دن کے دوران ساڑھے 6 کروڑ سے زائد کے 13 ہزار ای چالان جاری

شہر قائد میں  3 دن کے دوران ساڑھے 6 کروڑ سے زائد مالیت کے 13 ہزار ای چالان جاری کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے جدید وخود کارفیس لیس ای ٹکٹنگ کے نظام کے نفاذ کے بعد 3 روز کے دوران  ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں مجموعی طورپر شہریوں کوساڑھے6کروڑروپےسےزائد کے 12ہزار942 ای چالان جاری کیے گئے۔

شہر میں 3 روزکے دوران سب سے زیادہ ای چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر7ہزار83،بغیرہیلمنٹ پہنےموٹرسائیکل چلانے پر2ہزار456، اوور اسپیڈ پر 1920، سگنل پرریڈ لائن کی خلاف ورزی پر829،دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال پر410 اوررانگ وے پر78 ای چالان جاری کیے گئے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق غلط سمت ڈرائیونگ کرنے پر 78 چالان ،دوران ڈرائیونگ لین لائن کا استعمال پر 49 چالان ،کالے شیشوں پر 35 چالان،اوور لوڈنگ پر 26 چالان،غیرقانونی پارکنگ کرنے،اسٹاپ لائن کی خلاف ورزی کرنے اورغلط پارکنگ کرنے پر  20 ، 20 ای چالان جاری کیے گئے۔

اسی طرح  ون وے پر، رانگ وے پر 11 چالان ، اوور لوڈنگ اورمسافروں کو بسوں کی چھتوں پر بٹھانے پر 7 سات چالان جاری کیے گے۔ اسٹاپ لائن کی خلاف وزری،بس لین ڈرائیو،اچانک لائن کی تبدیلی،ٹیکس کی عدم ادائیگی، فینسی نمبرپلیٹ اورون وے پرکوئی ای چالان جاری نہیں کیا گیا۔

Similar Posts