خیبر پختونخوا میں تعلیمی ادارے بند، میٹرک امتحانات ملتوی
خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی صورتِ حال کے پیش نظر تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے آج 12 اکتوبر کو بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ میٹرک کے امتحانات بھی حکم ثانی تک ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر پشاور نے تعلیمی اداروں کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق پشاور کی حدود میں تمام سرکاری و نجی اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں پیر 12 اکتوبر کو بند رہیں گی۔
اُدھر پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ اور صوابی سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں میٹرک کے تمام امتحانات اور پرچے بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔
تمام متعلقہ محکموں کے حکام اور تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ جاری کردہ احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔
تعلیمی بورڈز کی جانب سے امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، تاہم نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔