وزیراعظم اور صدر مملکت کے درمیان اہم ملاقات، آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیل پر مشاورت

وزیراعظم اور صدر مملکت کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیل پر مشاورت کی گئی۔

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان ذرائع کے مطابق اتحادی قیادت نے ملکی سیاسی صورتِ حال اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر تبادلۂ خیال کیا۔ ایوانِ صدر کی ملاقات میں آزاد کشمیر کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں، آئندہ حکومتی حکمتِ عملی اور پاور شیئرنگ فارمولا زیرِ غور آیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملنے ایوان صدر پہنچے دونوں کے درمیان آزاد کشمیر میں حکومت سے متعلق اہم ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں  پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے وفود بھی شریک تھے، پی پی کی جانب سے  چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سینیٹر شیری رحمان، سید نوید قمر اور ن لیگ کی جانب سے وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثناءاللہ موجود تھے۔

ملاقات کے بعد وزیراعظم وفد سمیت روانہ ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم قومی و سیاسی امور پر تفصیلی مشاورت ہوئی، ملاقات میں آزاد کشمیر کی ممکنہ سیاسی تبدیلی پر بھی بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اتحادی قیادت نے ملکی سیاسی صورتِ حال اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر تبادلۂ خیال کیا۔ ایوانِ صدر کی ملاقات میں آزاد کشمیر کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں، آئندہ حکومتی حکمتِ عملی اور پاور شیئرنگ فارمولا زیرِ غور آیا۔

Similar Posts