سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم کے نام کا اعلان ہوگیا

سعودی عرب کے فرمانروا نے ولی عہد کی تجویز پر شیخ ڈاکٹر صالح بن فوزان کو مفتی اعظم مقرر کردیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق خادم الحرمین شریفین اور فرمانروا کی منظوری کے بعد شیخ صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان کو مفتی اعظم سعودی عرب مقرر کرنے کا شاہی حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

شاہی حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ شیخ ڈاکٹر صالح کو سینئر علما کونسل کا چیئرمین، جنرل پریزیڈنسی آف سائنٹیفک ریسرچ اینڈ افتا کا سربراہ بھی مقرر کیا گیا ہے۔

سعودی عرب کے سابق مفتی اعظم شیخ عبد العزیز آل شیخ 23 ستمبر 2025 کو انتقال کرگئے تھے۔ وہ 1999 سے مفتی اعظم سعودی عرب کے عہدے پرتھے۔

اس کے علاوہ شیخ عبدالعزیز نے اعلیٰ ترین مذہبی اسکالر کے طور پر خدمات بھی انجام دیں اس کے علاوہ انہوں نے شریعت کی تشریح اور قانونی و معاشرتی امور پر اہم فتوے بھی جاری کیے تھے۔

Similar Posts