افغانستان کی سہ ملکی سیریز سے دستبرداری پر پی سی بی کا ردعمل سامنے آگیا

افغانستان کے سہ ملکی سیریز میں شرکت سے انکار پر پی سی بی کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہو گی۔

پی سی بی دستبردار افغانستان کی جگہ کسی اور ٹیم کو شامل کر کے سیریز سیریز شیڈول کے مطابق کروائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تیسری ٹیم کے لیے مختلف ممالک کے نام زیر غور ہیں اور اس حوالے سے بہت جلد فیصلہ کرلیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 17 سے 29 نومبر تک شیڈولڈ ہے۔

سہ ملکی سیریز میں میزبان پاکستان، سری لنکا کے علاوہ شرکت سے انکار کرنے والی افغانستان کی ٹیم شامل تھی۔

Similar Posts