تربت سی پیک روڈ پر ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 1 شدید زخمی

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں سی پیک روڈ پر پیش آنے والے ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق حادثہ ویگو اور زامباد گاڑی کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا۔

حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق زخمی شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، لیویز مزید تحقیقات کررہی ہے۔

Similar Posts