نیٹ پریکٹس کے دوران زخمی ہونے والے نوجوان کرکٹر چل بسے

ابھرتے ہوئے 17 سالہ نوجوان کرکٹر نیٹ پریکٹس کے دوران گردن پر گیند لگنے سے ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ نوجوان بلے باز بین آسٹن کو نیٹ پریکٹس کے دوران گردن پر گیند لگی۔

رپورٹ کے مطابق بین منگل کو میلبورن میں ٹی 20 میچ سے قبل پریکٹس کررہے تھے اور انہوں نے بیٹنگ کے وقت ہیلمٹ لگا رکھا تھا۔

اسی دوران فاسٹ بولر کی گیند اُن کی گردن پر لگی اور وہ پچ کر ہی گر پڑے اور پھر انہیں فوری طور پر بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دو روز زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئے۔

بین آسٹن کی ناگہانی موت پر آسٹریلوی کرکٹ بورڈ، ساتھی کھلاڑیوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے جبکہ والد کا کہنا تھا کہ اُن کے لیے بیٹے کی موت کا یقین کرنا مشکل ہے اور انہیں یہ تسلیم کرنے میں سالوں لگ جائیں گے۔

 

 

Similar Posts