شہر قائد کے علاقے کلفٹن بلاک ٹو میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہو گیا۔ 
	چھیپا حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹرسائیکل سوار کو واٹر ٹینکر نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 30 سالہ حافظ الرحمان کے نام سے کی گئی جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔