میلبرن میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔
بھارت کی پوری ٹیم 18.4 اوورز میں 125 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ابھیشیک شرما 68 اور ہرشیت رانا 35 رنز بناکر نمایاں رہے۔ دیگر کوئی بلے باز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا۔
اکشر پٹیل 7، شبمان گل 5، شیوام دوبے 4، سنجو سیمسن 2، سوریا کمار یادیو ایک جبکہ تلک ورما، کلدیپ یادیو اور جسپریت بمراہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے3، زیویئر بارٹلیٹ اور نیتھن ایلس نے 2،2 جبکہ مارکس اسٹوئنس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
آسٹریلوی ٹیم نے 126 رنز کا ہدف باآسانی 13.2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
کپتان مچل مارش 46، ٹریوس ہیڈ 28 اور جوش انگلس 20 رنز بناکر نمایاں رہے۔
بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور ورون چکرورتی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
Australia’s impressive bowling performance secured their victory over India in Melbourne 👊#AUSvIND 📝: https://t.co/JPvGg1jQQu pic.twitter.com/xmNHprTqWv
— ICC (@ICC) October 31, 2025
آسٹریلیا کو پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔