کالعدم ٹی ایل پی کے ٹکٹ ہولڈرز کا پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان

کالعدم ٹی ایل پی کے جنوبی پنجاب کے ٹکٹ ہولڈرز نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ ٹی ایل پی کے پاس احتجاج کا کوئی جواز نہیں تھا، احتجاج کی کال دینا نامناسب عمل تھا۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کالعدم ٹی ایل پی کے جنوبی پنجاب کے ٹکٹ ہولڈر نے کہا کہ ہم تحریک لبیک سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہیں اور ہم پر کوئی دباؤ نہیں، ٹی ایل پی کے پاس فلسطین کے نام پر احتجاج کرنے کا کوئی جواز نہیں تھا، فلسطینی خود معاہدے پر مطئمن تھے مگر یہاں احتجاج کی کال دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کا کوئی جواز نہیں تھا، بیرونی چیلنجز ہوتے ہوئے ملک میں احتجاج کی کال دینا نامناسب عمل تھا، ٹی ایل پی کے لانگ مارچ سے ملک کو نقصان پہنچا، ہم تحریک لبیک سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہیں۔

ٹکٹ ہولڈرز نے کہا کہ پاکستان کلمہ کے نام پر حاصل کیا گیا، دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنائیں گے، پاکستان تاقیامت قائم رہے گا کوئی اس کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

محمد حسین بابر نے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی سے بغیر کسی دباؤ کے علیحدہ ہورہے ہیں۔ راؤ عارف سجاد نے کہا کہ پاکستان انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

Similar Posts