بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی کو لے کر خبروں میں آ گئی ہیں۔ حال ہی میں انہیں دہلی میں ایک نوجوان کے ساتھ دیکھا گیا جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ ان کے ممکنہ بوائے فرینڈ ارجن پرتاپ باجوہ ہیں۔
یہ پہلا موقع نہیں جب دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا ہو ۔اس سے پہلے بھی دونوں کو مختلف سیاحتی مقامات پر ساتھ وقت گزارتے ہوئے دیکھا جا چکا ہے۔ ان خبروں اور تصاویر کے بعد لوگوں کے تجسس میں مزید اضافہ ہوچکا ہے کہ آخر ارجن پرتاب باجوہ کون ہیں ؟ ان کا خاندانی پس منظر کیا ہے؟ اور وہ کس شعبے سے تعلق رکھتے ہیں؟

’سندور تو مٹا دیا گیا‘: جیا بچن لوک سبھا میں مودی سرکار پر برس پڑیں
نیوز18 میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ارجن پرتاپ باجوہ کوئی عام نوجوان نہیں بلکہ وہ پنجاب بی جے پی کے نائب صدر اور معروف سیاسی رہنما فتح جنگ سنگھ باجوہ کے بیٹے ہیں۔ ان کا تعلق ایک سیاسی گھرانے سے ہے لیکن انہوں نے سیاست کے بجائے فن اور تخلیقی شعبوں میں اپنی راہ چنی۔

ارجن نے 2019 میں ضلع پریشد کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی اور کانگریس کے سب سے کم عمر نمائندے بنے تھے۔ انہیں پنجاب پولیس میں انسپکٹر کی آفر بھی ملی، مگر انہوں نے وہ ٹھکرا دی اور فلم، موسیقی، اور مارشل آرٹس جیسے شعبوں میں اپنی دلچسپی کو کریئر کا حصہ بنایا۔
کیا ملیکہ شیراوت سلمان خان کے ریئلٹی شو میں شریک ہوں گی؟
خود کو آل راونڈر سمجھنے والے نے بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر 2015 کی فلم ’سنگھ از بلنگ‘ سے آغاز کیا، اور بعد میں فلم ’بینڈ آف مہاراجا‘ میں بطور اداکار بھی جلوہ گر ہوئے۔ موسیقی میں بھی ان کی پہچان بڑھ رہی ہے۔ ان کے گانے جیسے ’تھنک باؤٹ یو‘، ’ہیل کیٹ‘، ’انروٹ‘ خاصے مقبول ہوئے۔ ٹیک پانڈا اور کینزانی کے ساتھ ان کا فیوژن سنگل ’پردا‘ نوجوانوں میں ہٹ رہا۔

ارجن انسٹاگرام پر خاصے ایکٹو ہیں جہاں ان کے 61 ہزار سے زائد فالوورز ہیں۔ ان کی فٹنس ویڈیوز، مارشل آرٹس کلپس اور موسیقی سے متعلق اپڈیٹس اکثر وائرل ہوتی ہیں۔ ان کے فالوورز میں ملائکہ اروڑہ، بھومی پیڈنیکر، ہرناز کور سندھو اور ردھیما پنڈت جیسی مشہور شخصیات بھی شامل ہیں۔
سارہ علی خان اور ارجن پرتاپ باجوہ کو پہلے گوا، راجستھان اور کیدارناتھ میں ایک ساتھ چھٹیاں مناتے دیکھا گیا تھا۔ حال ہی میں ہماچل پردیش کے لاہول سپتی میں دونوں کو ایک چھوٹے سے میگی اسٹال پر دیکھا گیا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ان تمام خبروں اور تصاویر کے باوجود، نہ سارہ اور نہ ہی ارجن نے اپنے رشتے کی تصدیق یا تردید کی ہے۔ ان کی خاموشی نے مداحوں اور میڈیا میں چہ مگوئیاں اور بھی بڑھا دی ہیں۔ کچھ لوگ اسے ایک خوبصورت دوستی قرار دے رہے ہیں تو کچھ اسے ایک نئے رشتے کی شروعات سمجھ رہے ہیں۔
فی الحال، سارہ علی خان اپنے فلمی کیریئر اور ذاتی زندگی دونوں کو متوازن انداز میں آگے بڑھا رہی ہیں، جبکہ ارجن پرتاپ باجوہ بھی اپنی تخلیقی شناخت قائم کرنے میں مصروف ہیں۔