کراچی میں گیس کا بحران، طویل لوڈ شیڈنگ جاری

0 minutes, 0 seconds Read
امریکا ایران جنگ کی وجہ سے قطر سے ایل این جی کی درآمد تعطل کا شکار ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گیس کا بحران پیدا ہوگیا ہے اور گیس کی کئی کئی گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

شہر کے کئی علاقوں میں دوسرے روز بھی گیس کی طویل لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ گلشنِ اقبال، اسکیم 33، جمشید روڈ، شادمان ٹاؤن سمیت کئی علاقوں میں دوسرے روز بھی گیس کی لوڈ شیڈنگ ہے۔

نشترروڈ، مارٹن کواٹرز، جہانگیرروڈ، عامل کالونی، لسبیلہ، کورنگی کے مختلف علاقوں میں بھی گیس بند پڑی ہے۔

جبکہ حکومت نے رمضان المبارک میں صبح سے 3 بجے سے رات 10 بجے تک بلاتعطل گیس کی فراہمی کا اعلان کیا تھا۔

Similar Posts