آئی سی سی کا چار روزہ اجلاس آج سے شروع ہوگا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کا چار روزہ اجلاس آج سے دبئی میں شروع ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی اجلاس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے شیڈول سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

آئی سی سی کے ایگزیکٹیو اجلاس میں سمیر سید پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ بورڈ اجلاس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی شرکت متوقع ہے۔

اجلاس میں کرکٹ ڈیویلپمنٹ، ایشیا کپ کے معاملات اور آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کی رپورٹ سمیت مستقبل میں شیڈول ایونٹس پر بات چیت متوقع ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی اجلاس میں ایشیا کپ کی فاتح ٹیم کو ٹرافی نہ دینے کا معاملہ بھی اٹھایا جاسکتا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے عندیہ دیا تھا کہ آئی سی سی اجلاس میں میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے۔

Similar Posts